Innocent child dies after getting chocolate stuck in throat
حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو)
ریاست تلنگانہ کے ورنگل میں گلے میں چاکلیٹ کے پھنس جانے کی وجہہ سے معصوم بچہ کی موت ہوگئی۔ ورنگل کے رہنے والے کنگن سنگھ نامی شخص کو تین بیٹے بتائے گئے ہیں۔ کنگن سنگھ حال ہی میں کاروبار کے سلسلے میں آسٹریلیا گیا ہوا تھا جہاں سے واپسی کے دوران وہ اپنے بچوں کیلئے کھلونوں وغیرہ کے ساتھ چاکلیٹس بھی لایا تھا۔ اس نے اپنے تینوں بچوں کو ہفتہ کے دن چاکلیٹس دے کراسکول بھجوایا۔ اس کا 8 سالہ بیٹا سندیپ اپنے بھائیوں کے ساتھ چاکلیٹ لے کراسکول چلا گیا تھا۔ اسکول میں اس نے چاکلیٹ کھانے کی کوشش کی تاہم چاکلیٹ اس کے گلے میں پھنس گیا جس کی وجہہ سے لڑکے کی موت ہوگئی
Comments