Preparations speed up for uniform civil code in Gujarat
نئی دہلی:
گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا کہ ریاست میں اب یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ بی جے پی نے انتخاب میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے مقصد سے ایک بڑی پیش قدمی کی ہے۔ گجرات کابینہ کے اجلاس کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ترغیب لیتے ہوئے چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے کابینہ میٹنگ اجلاس میں تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ ریاست میں اب یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔یونیفارم سول کوڈ یعنی یکساں سول کوڈ کا مطلب الگ الگ مذاہب کی کتابوں اور رسوم و رواج پر مبنی پرسنل لاء کی جگہ ملک میں ہر ایک شہریوں پر نافذ ہونے والا یکساں شہری قانون ہے۔
Comments