top of page

کریم نگر شہر میں خاتون کا انتہائی بے دردی سے قتل

ree

کریم نگر شہر میں ایک خاتون کا اس کے ہی اپارٹمنٹ میں انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کریم نگر شہر کے بھگت نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگت نگر اپارٹمنٹ میں رہنے والی سریتا نے رئیل اسٹیٹ بزنس مین کو 25 لاکھ روپے کا قرض دیا تھا۔ رقم واپس کرنے کے معاملے میں ان دونوں کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے


ree

بتایا گیا ہے کہ رئیلٹر اور سریتا کے درمیان آج رقم کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا اس دوران اس نے سریتا پر حملہ کردیا۔ سریتا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی سریتا کے دو بچے تھے۔ خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ قتل کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page