top of page

کانگریس قومی صدر کا الیکشن اختتام پذیر، 9500 لوگوں نے ڈالا ووٹ، 19 کو آئے گا نتیجہ

Election of Congress National President is over, 9500 people have cast their vote, the result will come on 19th

نئی دہلی : کانگریس صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے پیر کو ووٹنگ مکمل ہوگئی ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر کے ساتھ ساتھ 65 مقامات پر ووٹنگ مراکز بنائے گئے تھے ، جہاں ڈیلیگیٹس نے ووٹ ڈالے ۔ صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے ملکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور آمنے سامنے ہیں ۔ کانگریس سینٹرل الیکشن اتھاریٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے پریس کانفرنس کرکے ووٹنگ کی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس قومی صدر کیلئے ہوئی ووٹنگ میں آج 9500 نمائندوں نے ووٹنگ کی ۔ کل ملاکر 96 فیصد ووٹنگ ریاستوں میں ہوئی ۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تین بیلٹ باکس موصول ہوئے ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ 87 لوگوں نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ووٹ ڈالے ۔


مدھوسودن مستری نے بتایا کہ کانگریس صدر دفتر میں سونیا گاندھی، منموہن سنگھ سمیت 87 ڈیلیگیٹس نےووٹنگ کے بعد سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اس دن کا انتظار کررہی تھیں ۔ سونیا گاندھی ، منموہن سنگھ اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یہاں صدر دفتر پہنچ کر ووٹ ڈالا ۔ وہیں راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیلاری میں بھارو جوڑو یاترا کے کنٹینر والے ریسٹ کیمپ میں بنے ووٹنگ سینٹر میں ووٹ ڈالا ۔ ان کے ساتھ وہاں تقریبا 40 لیڈروں نے بھی ووٹ کیا، جو ان کے ساتھ اس یاترا میں ہیں ۔

کانگریس پارٹی کی 137 سال کی تاریخ میں چھٹی مرتبہ صدر عہدہ کیلئے الیکشن ہوا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے مطابق صدر عہدہ کیلئے اب تک 1939, 1950, 1977, 1997 اور 2000 میں الیکشن ہوئے ہیں ۔ پورے 22 سالوں کے بعد صدر عہدہ کیلئے الیکشن ہورہا ہے ۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا ۔

9 views0 comments

留言


bottom of page