Bridge collapsed near Kaghaz Nagar
عادل آباد _ 19 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر منڈل میں انداویلی کے قریب ایک پل منہدم ہو گیا۔پل کی خستہ حالت دیکھ کر ٹریفک پہلے ہی روک دی گئی تھی جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ پداواگو تالاب میں پانی کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے پل کے پلرس متاثر ہوئے تھے
حال ہی میں تازہ بارشوں کی وجہ سے یہ پل گر گیا ۔ جس کی وجہ سے 42 دیہات میں ٹریفک کی آمدورفت ٹھپ ہوگئی ہے۔ اطلاع ملنے پر کاغذ نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا۔ مقامی تحصیلدار، ایم پی ڈی او پل پر پہنچے اور دیوار کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پلر پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے پل منہدم ہو گیا ۔ پل میں کل 10 پلرس اور 11 سلیب ہیں۔ ایم ایل اے کونیرو کونپا نے منہدم پل کا معائنہ کیا۔
کاغذ نگر – دہیگام مین روڈ پر واقع اندا ویلی پل کی مرمت کے لیے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ لیکن کام اب تک شروع نہیں ہوا۔
Comments