Cloudburst in Telangana could be due to foreign conspiracy: KCR
تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے حالیہ دنوں دریائے گوداوری کے طاس میں آئے سیلاب کے لئے بیرون ملک کی سازش قرار دیا ہے
انہوں نے آج دریائے گوداوری کے سیلابی پانی سے محصور ہونے والے شہر بھدراچلم کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف منسٹر نے بارش پر سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں بادل برسائے جا رہے ہیں، دوسرے ممالک کے لوگ یہ سازشیں کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سابق میں بھی جموں و کشمیر کے لداخ، لیہہ اور اتراکھنڈ میں ایسا ہو چکا ہے ہوسکتا ہے گوداوری کے طاس میں بھی بادل برسانے ( کلڈ برسٹ)کی کوئی سازش کی گئی ہو ۔ اس معاملے میں گہرائی تک جانے کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں سکیں۔
کےسی آر نے کہا کہ گوداوری کے اطراف کے علاقوں میں یہ سیلاب موسلا دھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے کا ثبوت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے بھدراچلم کے رام مندر کا تحفظ کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
Commenti