Free Precautionary Dosing :Dr. Jawaria
کریم نگر ۔ 21 جولائی 2022 (ایے۔بی۔نیوز اردو)
ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو مطلع کیا ہیکہ دوبارہ منظرعام پرآرہے کوویڈ معاملات کے پیش نظر 18 تا 59 سال عمر کے حامل افراد جوکوویڈ ٹیکہ اندازی کے دوخوراک کے حصول کے ساتھ چھ ماہ کا وقفہ مکمل کرچکےہیں انکے لئے مفت پریکاشنری ڈوز ٹیکہ اندازی کے انتظام کئے گئے ۔ اہل افراد ضلع کے ابتدائی طبی مراکز ، جمی کنٹہ کے سماجی طبی مرکز ، حضورآباد کے ایریا ہاسپٹل ، ضلع سرکاری دواخانے کے علاوہ امبیڈکر اسٹیڈیم بھگت نگر ، بامبے ہائی اسکول میں پریکاشنری ڈوز ٹیکہ اندازی کرواسکتے ہیں ۔ انہوں نے کوویڈ دونوں خوراک کے بعد چھ ماہ کا وقفہ مکمل کرچکے 18 تا 59 سال عمر کے حامل افراد سے اس موقع سے استفادہ کی خواہش کی ۔
Comments