Pakistani journalist Arshad Sharif was shot dead in Kenya
نئی دہلی:(اے۔بی۔نیوز اردو)
کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کا گولی مارکرقتل کردیا گیا، قبل ازیں یہ کہا جارہا تھا کہ ان کی موت سڑک حادثہ میں ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی موت کی تصدیق کی ہے۔ جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ ’پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی اپیل کی کہ بریکنگ نیوز کے نام پر برائے مہربانی ہماری فیملی کی تصاویر ذاتی تفصیلات اور ارشد شریف کی ہاسپٹل میں لی گئی آخری تصاویر شیئر نہ کریں۔
Comments