top of page

منچریال میں کریم نگر کمشنریٹ کے سب انسپکٹرکی ہنگامہ آرائی

Riot of sub-inspector of Karimnagar Commissionerate in Mancharial

ree

عادل آباد:(اے۔بی۔نیوز اردو)

ریاست تلنگانہ کے منچریال میں ایک سب انسپکٹرنے حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی۔ منگل کی رات کریم نگرپولیس کمشنریٹ کے بیجنکی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئی تروپتی نے اپنے دوستوں کے ساتھ امبیڈکرچوراہے کے پاس شراب پی کو ہنگامہ کھڑا کردیا۔ مقامی افراد نے پولیس کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی۔ اطلاعات ہیں کہ وہاں پہنچنے والے بلو کوٹ کے جوانوں سے سب انسپکٹراوراس کے ساتھی الجھ گئے۔ ان کا ٹیاب بھی توڑ دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ان کی کارکو ضبط کرکے انھیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page