Good news for young people who want to go to UK for work
لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے ہندوستانی نوجوانوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے ایک نئی ویزا اسکیم کو گرین سگنل دے دیا ہے جس کے تحت ہندوستان سے ہر سال 3000 نوجوان پیشہ ور افراد کو برطانیہ میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان اس قسم کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والا پہلا ویزا نیشنل ملک بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان اس تعلق سے معاہدہ پردستخط کئے گئے تھے۔آج یوکے-انڈیا ینگ پروفیشنلز اسکیم کی تصدیق ہوگئی، جس میں 18 تا30 سال کی عمر کے ڈگری یافتہ ہندوستانی شہریوں کو دو سال تک برطانیہ میں رہنے اورکام کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔
Comentarios