top of page

مشہور کامیڈین علی ، آندھراپردیش حکومت کے مشیر مقرر

Famous Comedian Ali, Appointed Advisor to Andhra Pradesh Govt

ree

حیدرآباد _ 27 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

تلگو فلموں کے مشہور کامیڈین علی کو آندھرا پردیش حکومت نے الکٹرانک میڈیا کے مشیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ وہ دو سال تک اس عہدے پر رہیں گے۔


محمد علی کو دی جانے والی تنخواہ اور دیگر الاؤنس کے تعلق سے الگ جی او جاری کیا جائے گا، جو بطور مشیر چارج سنبھالیں گے۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام موجودہ مشیروں کی طرح علی کو بھی تنخواہ کے الاؤنس ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 2019 کے انتخابات سے پہلے علی نے YCP پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ریاست بھر میں مہم چلائی۔ انتخابات میں وائی سی پی کی حکومت بنتے ہی یہ اطلاعات گشت کررہی تھی کہ علی کو اہم عہدہ دیا جائے گا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page