Madrasahs are the fortress and lamp of Muslims. Asaduddin Owaisi
حیدرآباد:(اے۔بی۔نیوز اردو)
ملک میں اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں مدارس کا سروے کیا جا رہا ہے ایسے میں بیرسٹر اسدالدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اتر پردیش میں یوگی سرکار کے مدارس کے سروے کو لے کر بار بار سوال اٹھائے ہیں۔انہوں نے اترپردیش میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کی خاموشی پرشدید تنقید کی۔ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ان چیزوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسلمانوں کو اپنے آپ پر اعتماد ہونا چاہیے، یہ لوگ جو ہمارے مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، یقین مانو کچھ نہیں ہوگا۔ بعد ازاں مجلس کے سربراہ اور حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’مدارس مسلمانوں کے قلعہ اورچراغ ہیں۔
Comentarios