عائیشہ افروز خان صدرنشین منڈل پریشد مدہول شیام سندر تحصلدار مدہول کے ہاتھوں نئی آبادی مدہول میں راشن دوکان کا افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر وی راجندر سرپنچ مدہول سید خالد مخدم کوآپشن ممبر جمیل الدین وارڈ ممبر ودیگر موجود تھے عائیشہ افروز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی آبادی کی عوام کو راشن لانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا جس کے پیش نظر راشن دوکان کی منظوری کرتے ہوئے اس ماہ سے راشن دیا جارہا ہے جس نئی آبادی میں راشن شاپ نہ رہنے کی وجہ سے عوام کو آٹو کے ذریعے شہر میں جا کر راشن لانا پڑھ رہا تھا اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب افروز خان نے جناب وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول سے نمائندگی کی جس پر جناب وٹھل ریڈی نے تحصیلدار مدہول سے رابطہ پیدا کیا اور اس تعلق سے نمائندگی کی جس پر تحصیلدار مدہول نے فوری طور پر نئی آبادی کے لیے راشن پائنٹ کی منظوری دی جس کا آغاز آج سے کردیا گیا
top of page
bottom of page
Commentaires