top of page

صحافی محمد زبیر کے خلاف دہلی پولیس اسٹیشن میں ایک اور شکایت درج

Another complaint filed against journalist Mohammad Zubair in Delhi Police Station

نئی دہلی 6 ستمبر: قومی دارالحکومت دہلی میں آلٹ نیوز شریک بانی و مشہور صحافی محمد زبیر کے خلاف پولیس اسٹیشن ایک اور شکایت درج ہوئی ہے بی جے پی لیڈر و سابق رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا صحافی محمد زبیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور سکھ برادری کے خلاف اپنے ٹویٹ سے مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پانچ وکٹوں سے شکست کے دوران ایک کیاچ چھوڑنے کے بعد ارشدیپ سنگھ کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔

بی جے پی لیڈر نے دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج اپنی شکایت میں محمد زبیر کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف مختلف ٹویٹر ہینڈلس پر پوسٹ کئے گئے ٹویٹس کا اسکرین شاٹس شیئر کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے زیادہ تر ٹویٹس پاکستانی اکاؤنٹس سے ہیں اور الزام لگایا کہ زبیر نے مبینہ طور پر ملک دشمن عناصر کے کہنے پر ایسا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات شروع کی جائیں

27 views0 comments

Comments


bottom of page