top of page

ریٹائرڈ اے ایس آئی ایم۔ ڈی۔ چاند پاشا کو شاندار اعزاز


ree

کریم نگر: 31-01-2024

ایڈیشنل ڈی سی پی اے۔ لکشمی نرائنہ کی جانب سے الوداعی تقریب


کریم نگر، 31 جنوری – کریم نگر کمشنریٹ کے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے اے ایس آئی ایم۔ ڈی۔ چاند پاشا اپنی 35 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ایڈیشنل ڈی سی پی اے۔ لکشمی نرائنہ کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شال اوڑھا کر اعزاز دیا گیا۔ اس تقریب میں یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئے چاند پاشا کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی اے۔ لکشمی نرائنہ کے ساتھ ساتھ ریزرو انسپکٹر شری دھر ریڈی (فلاح و بہبود)، کریم نگر پولیس ایسوسی ایشن کے صدر ایس آئی مامڈی سورندر اور دیگر پولیس عہدیدار و عملہ موجود تھا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page