top of page

ریاض میں کریم نگر کمیٹی کی دعوت افطار

ایک ایسے وقت جب دنیا سوشیل میڈیا سے جڑی ہوئی ہے،کئی تارکین وطن ہنوز اپنے اطراف کے لوگوں سے خود کو جدا محسوس کررہے ہیں۔کئی این آرآئیز یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کے پڑوسی، بیرون ملک ان کے ساتھ ہیں۔

اپنی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں سے جڑنے سے نہ صرف اجنبی سرزمین میں ان افراد سے تعلقات کو مستحکم کیاجاسکتا ہے بلکہ دھوپ ہو یا پھر بارش ان کی مدد کی جاتی ہے۔یہ کریم نگر کمیٹی کا نظریہ ہے

ریاض سے تعلق رکھنے والی کریم نگر کمیٹی، تارکین وطن کی تنظیم ہے جو تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون سے تعلق رکھنے والے این آرآئیزکی نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیجی ممالک میں ضرورت کی تکمیل کاکام کرتی ہے وہ ہنوز خاموشی کے ساتھ کام انجام دیتی ہے اور تشہیر سے دور رہتی ہے۔

کریم نگر کمیٹی ٹاون کے این آرآئیز کے بارے میں جانی جاتی ہے اور یہ دراصل ریاض میں سرگرم ہے۔

درحقیقت یہ وہ تنظیم ہے جو ملازمت کے مقامات کی تلاش کرنے والے کریم نگر کے نوجوانوں کی مدد کرتی ہے۔یہ تنظیم ان کوملازمت سے پہلے ملازمت سے متعلق مہارت سکھاتی ہے۔اس طرح یہ ٹاون میں کئی نوجوانوں کی پسندیدہ تنظیم بن گئی ہے۔

رمضان پیاکس قدم کا آغاز 20سال پہلے ہوا تھا جس سے رمضان جیسے مقدس ماہ کے دوران ضرورت مند کم آمدنی والے کئی خاندانوں کی مدد کی جارہی ہے۔

کریم نگر کمیٹی نے سالانہ روحانی دعوت افطار کا اہتمام کیا جس سے خود ساختہ لیڈروں اورعہدیداروں کو دور رکھاگیا۔


24 views0 comments

Comments


bottom of page