top of page

درگاہ شریف کی زیارت کو آنے والے دو بھائی ماں کی آنکھوں کے سامنے ندی میں غرق

Two brothers who came to visit Dargah Sharif drowned in the river in front of their mother's eyes

حیدرآباد۔24 اکتوبر (اے۔بی۔نیوزاردو)

درگاہ کی زیارت کو آنے والے دو بھائی اپنی ماں کی آنکھوں کے سامنے ندی میں غرق ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے گنٹور ضلع کے سنددی گنٹہ کے ایل بی نگر سے تعلق رکھنے والی شیخ جان بی اپنے دوبیٹوں کے ساتھ زیارت کے سلسلہ میں جان پہاڑ درگاہ شریف آئی تھی۔


خاتون کے دو بیٹے 23سالہ سبحان اور 21سالہ ناگور ندی میں گئے تاہم یہ دونوں تیراکی سے واقف نہیں تھے اور پانی کی گہرائی کا اندازہ کئے بغیر ندی میں اتر گئے ۔جس کی وجہ سے دریا میں غرق ہونے لگے بیٹوں کوبچانے کیلئے ماں چیخ وپکارکرنے لگی تاہم اس کی آنکھوں کے سامنے یہ دونوں ندی میں غرق ہوگئے۔مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے ماہر تیراک کی مدد سے نعشوں کو ندی سے نکال لیا ۔ اور پوسٹ مارٹم کے لئے سوریہ پیٹ ہاسپٹل منتقل کردیا

0 views0 comments

Comments


bottom of page