top of page

حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر تقریبا ایک کلو سونا پکڑا گیا

About one kg of gold was seized at Shamshabad Airport in Hyderabad

حیدرآباد _ ( اے۔بی نیوزاردو) حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ پر بڑی مقدار میں سونا ضبط کیا گیا۔ کسٹم حکام نے دبئی سے حیدرآباد آنے والے مسافروں کی تلاشی لی اس موقع پر ایک مسافر کے پاس سے 957 گرام سونا جو غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا تھا برآمد ہوا۔ حکام نے اسے پکڑ لیا۔ حکام نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سونے کی مالیت 46.53 لاکھ روپے ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

1 view0 comments

Comments


bottom of page