top of page

حیدرآباد میں دھواں دھاربارش۔ اگلے 4 دنوں تک تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

Heavy rain in Hyderabad. Rain forecast in Telangana for next 4 days

حیدرآباد:

شہرحیدرآباد میں آج سہ پہردھواں دھاربارش ہوئی ۔ بارش کی وجہہ سے کئی مقامات پرسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا جس کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طورپربارش کی وجہہ سے اسکولس اوردفاترسے واپس ہونے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا تاہم سہ پہرکے بعد آسمان پرگہرے بادل چھا گئے اورموسلا دھاربارش شروع ہوگئی۔


بعض مقامات پربارش رک گئی لیکن بعض علاقوں میں آخری اطلاعات ملنے تک بھی بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ صورتحال کے پیش نظربعض اضلاع کیلئے ایلو اورآرینج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page