Lakhs of rupees seized in Hyderabad
حیدرآباد میں حوالہ کا ریاکٹ بے نقاب کرتےہوئے پولیس نے 63 لاکھ سے زائد رقم ضبط کرلی ہے۔ یہ کاروائی سنٹرل زون ٹاسک فورس نے انجام دی۔ پولیس نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پرتروپ بازارکی ایک عمارت پرچھاپہ مارکرغیرقانونی طورپرحوالہ کے ذریعہ منتقل کی جانے والی لاکھوں روپئے نقدی ضبط کرلی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ملوث 39 سالہ کانتی لال نامی سب آپریٹرکو گرفتارکرلیا۔ اس کے علاوہ دیگرملزمین 42 سالہ کشورسنگھ، پاپ سنگھ، محمد عبدل فرید، سندیپ سنگھ کو بھی گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 63 لاکھ 50 ہزارروپئے نقد رقم، موٹرسائیکل، پانچ موبائل فونس اوررقم گننے کی مشین ضبط کرلی۔ پکڑے جانے والوں میں دو ڈسٹری بیوٹر اوردو گاہک بھی شامل ہیں
Comments