Severe cold wave will continue in Telangana including Hyderabad
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں سردی کی شدید لہرجاری ہے۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جبکہ حیدرآباد میں آئندہ تین دنوں کے دوران سردی کی لہرمیں مزید اضافہ ہوگا اورکہربھی چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں
Comments