top of page

حیدرآباد اورکریم نگرمیں دھاوے۔ تلنگانہ کے وزیر گنگولہ کملاکرکے مکان پربھی انکم ٹیکس اورای ڈی کا چھاپ

Attacks in Hyderabad and Karimnagar. Telangana Minister Gangula Kamlakar's house was also raided by Income Tax and ED

ree

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پرآئی ٹی اورانفورسمنٹ کے حکام کی جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے علاوہ کریم نگرمیں انکم ٹیکس اورای ڈی کے حکام نے اچانک چھاپے مارے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تلنگانہ کے وزیرگنگولہ کملاکرکے علاوہ گرینائیڈ تاجرین کے مکانات اوردفاترپردھاوے کئے جارہے ہیں۔ کریم نگرمیں ریاستی وزرکی قیامگاہ کے علاوہ ان کے گرینائیڈ کے دفاترپرچھاپے مارے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ اس وقت ریاستی وزیرمکان میں موجود نہیں تھے ان کے مکان کا قفل توڑ دیا گیا ، جیسے ہی دھاوے کی اطلاع ملی وہ کریم نگرکیلئے روانہ ہوگئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس اورانفورسمنٹ کے حکام نے ریاستی وزیرکے رشتہ داروں کے مکانات پربھی دھاوے کئے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page