Jagatial District Collector G. Ravi conducted a surprise inspection of Government Tribal Residential Educational Institutions today
جگتیال 7 ستمبر
ضلع کلکٹر جی روی نے آج ضلع جگتیال کے بیر پور منڈل کے چترا وینی گوڑم اور منگیلا میں موجود سرکاری قبائلی اقامتی تعلیمی اداروں ( اناث و زکور ) کا اچانک دورہ کرکے معائنہ کیاانھوں نے ڈارمنٹری، باورچی خانہ، اسٹاک روم، ڈائننگ ہال ، باتھ روم کا معائنہ کیا۔بعد ازاں انھوں نے کمرہ جماعتوں میں طلباء سے مخاطب ہوکر اقامتی تعلیمی ادارہ میں موجود سہولیات اور طابنء کیلئے دیا جانے والا ناشتہ اور کھانے کی تفصیلات کو دریافت کیاضلع کلکٹر نے طلباء کی تعلیمی مہارتوں سے متعلق بھی جانچ کیاورانکے معیار کی جانچ کرتے ہوئے طلباء سے مختلف سوالات کئےمتعلقہ اساتذہ کو انھوں نے ہدایت دی کہ طابسء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری غذاء فراہم کریں اور زائد طابمء کی شرکت کو یقینی بنانے کا انھوں نے عہدیداروں کو حکم دیااس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، آر ڈی او جگتیال مادھوری، منڈل اسپیشل آفیسر راجکمار، محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار ،ایم آر او، اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدارو موجود تھے۔
Comments