top of page

جواں سال ڈاکٹر جوڑے کی تدفین۔ گیزر میں الکٹرک شاک سے حادثہ، پولیس

Burial of young Dr. couple. Electric shock accident in geyser, police

حیدرآباد:

الکٹرک شاک کے نتیجہ میں جاں بحق جواں‌سال‌ ڈاکٹر جوڑے کی آج تدفین عمل میں آئی۔ ڈاکٹر نثار الدین اور ان کی اہلیہ سائمہ کا‌ کل حیدرآباد کے قادر باغ میں ان‌کے مکان میں انتقال ہوگیا تھا۔ پولیس نے آج نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔ تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی کہ گیزر میں الکٹرک شاک کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ شوہر بیوی کی نماز جنازہ جامع مسجد کلثوم پورہ میں ادا‌کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے پڑھائی۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page