top of page

جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر کے زی اہتمام اُردُو صحافیوں کی تہنیت

ree

Felicitated to Urdu Journalists by Jamiat Ulama District Karimnagar


جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر کی جانب سے کریم نگر کے فعال و متحرک اُردُو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ جمعیۃ العلماء کریم نگر کی جانب سے اُردُو صحافیوں کو شال پوشی و مومنٹوز سے نوازا گیا بالخصوص سید اصغر حسین جنرل سیکریٹری اُردُو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کریم نگر کو ان کی13 سالہ خدمات کی ستائش کی گئی۔ اس پروگرام میں محمد ابوبکر بن صالح (خالد بھائی)، صدر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کریم نگر فصیح نواب اسکول چیئرمین کی موجودگی میں تقریب عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر مفتی محمّد یونس قاسمی، صدر جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر مفتی محمد غیاث محی الدین، نائب صدر جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر مفتی محمد صادق حسین قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگرحافظ سید رضوان، خازن جمعیۃ العلماء ضلع کریم نگر اور حافظ اسماعیل راشد، سیکریٹری جمعیۃ العلماء و دیگر صحافی موجود تھے

ree
ree

ree

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page