top of page

تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڑ نے ریاست کے اگلے چیف منسٹر کے نام کا کیا انکشاف

Telangana Minister Srinivas Gaur revealed the name of the next Chief Minister of the state

ree

حیدرآباد _ 19 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے انکشاف کیا کہ چندرشیکھرراو کے بعد ان کے فرزند تارک راماراو ( کے ٹی آر) ریاست کے چیف منسٹر بنیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے ٹی آر تلنگانہ کے مستقبل کے چیف منسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کے پاس چیف منسٹر بننے کی تمام قابلیت موجود ہے۔ منوگوڑو ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد چیف منسٹر کے سی آر ، بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سیاست میں اتریں گے۔ اس کے بعد تارک راماراو چیف منسٹر بنیں گے۔ سرینواس گوڑ نے کہا کہ کے ٹی آر سو فیصد ریاست کے اگلے چیف منسٹر ہیں۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page