Rain in Telangana for next three days
حیدرآباد:
طوفان مانڈوس کے اثرسے تلنگانہ میں آئیندہ تین دنوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے کئی مقامات پر بارش یا بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اوراگلے تین دنوں تک موسم کی یہی صورتحال برقراررہے گی۔ واضح رہے کہ طوفان کے اثرکی وجہہ سے کل سے حیدرآباد میں ہلی بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے
Comments