top of page

ترکی اورشام میں زلزلے نے ناقابل بیان تباہی

ترکی اورشام میں زلزلے نے ناقابل بیان تباہی مچادی ہے۔ بچاو اورراحت کاری کا کام جاری ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے والوں کے مطابق ہر پتھر کے نیچے نعش ہے ۔ ملبہ اورپتھر ہٹاتے وقت ہر جگہہ نعشیں نظرآرہی ہیں۔ یہ دلخراش مناظرسوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں۔ گزشتہ دودنوں سے نعشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے اورمہلوکین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کا مکان ظاہرکیا جارہا ہے۔ تاحال مہلوکین کی تعداد 8 ہزارتک پہنچ چکی ہے صرف ترکی میں ہی پانچ ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں۔ ترکی حکومت کے مطابق 34 ہزار 800 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو ٹیمیں شدید سرد موسم میں بھی ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کےلئے سخت محنت کررہی ہیں۔

8 views0 comments

Comments


bottom of page