Taj Mahal and Qutb Minar should be demolished and temples should be built. BJP MLA's demand from the Prime Minister
ریاست آسام کے بی جے پی کے لیلڈر نے تاج محل اور قطب مینار کو منہدم کرکے وہاں مندرتعمیر کرنے کی وزیراعظم نریندرمودی سے خواہش کرتے ہوئے انھیں مکتوب روانہ کیا ہے۔ تاج محل پر بات کرتے ہوئے ایم ایل اے روپ جیوتی نے کہا اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ آیا مغل بادشاہ شاہ جہاں اپنی اہلیہ ممتاز سے حقیقی طور پر محبت کرتے تھے یا نہیں؟ اگر وہ محبت کرتے تھے تو انہوں نے ممتاز محل کی وفات کے بعد مزید تین شادیاں کیوں کی تھیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ مغل 1526 میں ہندوستان آئے اور اس کے بعد شاہ جہاں نے 1632 میں تاج محل تعمیر کرایا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی تعمیر کے لیے دولت کہاں سے آئی۔ روپ جیوتی نے کہا کہ تاج محل کی تعمیر میں دولت ہماری یعنی ہندوستانیوں کی صرف ہوئی پھر اس میں شاہ جہاں کا کیا کردار ہے؟بی جے پی رکن اسمبلی نے مزید کہا میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ تاج محل اور قطب مینار کو منہد م کرا دیں اور ان کے مقام پر دنیا کے سب سے خوبصورت مندر تعمیر کرائے جائیں۔
Commenti