top of page

بین مذہبی شادی کرنے والے مسلم نوجوان کا بیوی اور ساس نے مل کر گلا گھونٹ دیا _ تلنگانہ کے پداپلی ضلع

کریم نگر _ 7 ستمبر

بین مذہبی شادی کرنے والے ایک مسلم نوجوان کو اس کی بیوی اور ساس نے مل کر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پداپلی ضلع کے این ٹی پی سی علاقے کے آٹو نگر کا رہنے والا 33 سالہ عظیم خان نے اسی علاقے کی رہنے والی شراوانی سے سال 2015 میں محبت کی شادی کی تھی اس جوڑے کو 6 اور 8 سال کے دو لڑکے ہیں


عظیم خان سینٹرنگ کا کام کرتا تھا اور وہ اپنی ساس نرمدا کے گھر میں رہتا تھا بتایا گیا ہے کہ شروانی چند دنوں سے کرشنا نگر میں واقع ایک تنظیم کے دفتر میں کام کرتی تھی اور وہ ہر وقت پر فون پر مصروف رہتی تھی جس پر عظیم خان کو اپنی بیوی کے کردار پر شک ہونے لگا۔ اس مسئلہ پر اکثر ان دونوں میں جھگڑے ہوا کرتے تھے بتایا گیا ہے کہ منگل کو اسی مسئلہ پر عظیم خان اور شروانی کے درمیان مکان کے سامنے جھگڑا ہوا اور اس کی ساس نرمدا بھی وہاں پہنچ گئی۔ پڑوسی بھی جمع ہوگئے۔جس پر ماں اور بیٹی نے عظیم کو گھیسٹ کر مکان میں لے گئے ۔اور اس کا گلا گھونٹ دیا۔جس پر اس کی سانس رک گئی۔ اور وہ زمین پر گر گیا۔مقامی لوگوں نے 108 ایمبولینس کے ذریعے عظیم خان کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔عظیم خان کے بھائی ندیم خان کی شکایت پر این ٹی پی سی پولیس نے بیوی اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

59 views0 comments

コメント


bottom of page