top of page

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی قیام گاہ پر حملہ

Attack on residence of BJP MP D Arvind

ree

حیدرآباد _ 18 نومبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

ٹی آر ایس کی رکن کونسل کویتا کے خلاف بیان دینے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی قیام گاہ پر ٹی آر ایس کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے کویتا کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی کوشش کا الزام لگایا تھا جس پر برہم کویتا نے آج پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا۔ دوسری طرف ٹی آر ایس کارکنوں نے حیدرآباد میں واقع اروند کی قیام گاہ پر توڑ پھوڑ کی۔اس وقت اروند گھر پر نہیں تھے ان کی ماں گھر پر موجود تھی جنھوں نے ٹی آر ایس کارکنوں کی اس حرکت کی مذمت کی۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page