top of page

بس بے قابو ہوکر لاری سے ٹکرا گئی _ 14 افراد ہلاک

A bus went out of control and collided with a lorry - 14 people were killed

بھوپال _ 22 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جمعہ کی آدھی رات کے بعد تیز رفتار بس نے قابو ہوکر لاری سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں سوار 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مزید 40 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی انجام دی


زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے تمام مزدور اتر پردیش اور بہار ریاستوں سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیوالی کے تہوار کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

0 views0 comments

댓글


bottom of page