top of page

برقعہ پوش خاتون کی 3 بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی

Mass suicide of burqa-clad woman with 3 children

ریاست تلنگانہ کے ضلع سرسلہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ مڈ مانیرڈیم میں ایک خاتون نے اپنے تین بچوں کے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ مہلوکین کی شناخت 7 سالہ ایان، 5 سالہ اسریٰ جبین اور عثمان 14 ماہ اور ان کی ماں کے طورپرکی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس انتہائی اقدام کی وجہہ گھریلو تنازعات بتائی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔


اطلاعات کے مطابق ویمل واڑہ اربن منڈل کے ردرا ورم سے تعلق رکھنے خاتون کی شادی کریم نگرسبھاش نگر کے محمد علی سے ہوئی تھی اس جوڑے کو تین بچے بتائے گئے ہیں۔ آج خاتون اپنے بچوں کے ساتھ بوئن پلی منڈل سبھاش پلی کے پاس پہنچی اوران چاروں نے چھلانگ لگادی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اوراس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

645 views0 comments

Comments


bottom of page