top of page

ایک کروڑ روپئے مالیتی ہیرے اورسونے کے زیورات کی چوری

Theft of diamonds and gold jewelery worth Rs 1 crore.

21 ڈسمبر۔ (اے۔بی نیوزاردو)

حیدرآباد میں قریب ایک کروڑ کے ہیرے اور سونے کے زیورات کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ فلم نگرسے تعلق رکھنے والے پاون کمارکی ڈائمنڈ شاپ ہے۔ وہ آرڈر لے کر ہیرے جڑے سونے کے زیورات تیارکیا کرتا ہے۔ اس نے منگل کو لاکر میں زیورات اورہیرے رکھے تھے۔ کل جب وہ دکان پہنچا اوراس نے لاکرکھولا تو اس کے ہوش اڑ گئے کیونکہ لاکرسے ہیرے اورسونا غائب تھا۔ سمجھا جاتاہے کہ اس کی قیمت قریب ایک کروڑ روپئے تھی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page