Elon Musk's Twitter, including CEO Prag Agarwal, has been sacked
مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر اب دنیا کے سب سے رئیس ایلون مسک کا ہوگیا ہے۔ مسک نے اس کی کمان سنبھالتے ہی سی ای او پراگ اگروال سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کو برخاست کردیا ہے۔
ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک آج جمعہ کو ٹوئٹر کے حصولیابی کا وقت ختم ہونے سے پہلے اس کے نئے مالک بن گئے۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، مسک کے مالک بننے کے بعد ہی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) پراگ اگروال اور چیف فائنانس آفیسر( سی ایف او) نیڈ سیگل برخاست کردیا گیا۔ انہیں ٹوئٹر کے ہیڈکوارٹر سے باہر نکلوائے جانے کی بھی خبر ہے۔ نوکری سے نکالے گئے اعلیٰ عہدیداروں میں ٹوئٹر کی لیگل ٹیم کے چیف وجیا گاڈّے بھی شامل ہیں
پراگ اگروال، نیڈ سیگل، وجیا گاڈے سمیت ٹوئٹر کے اعلیٰ عہدیدار نئے مالک ایلون مسک کے طویل عرصے سے نشانے پر تھے۔ ان کے اور مسک کے درمیان ٹوئٹر کی حصولیابی کے پہلے سے کشیدگی و زبانی جنگ جاری تھی۔ اس لیے مسک نے اس سوشل میڈیا سائٹ کی حصولیابی کرتے ہوئے سب سے پہلے ان کی چھٹی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ٹوئٹر کے ساتھ ایلن مسک کی ڈیل پوری ہوئی، تب سی ای او پراگ اگروال اور سیگل ٹوئٹر کے آفس میں ہی تھے۔ کچھ ہی دیر میں انہیں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر سے باہر نکال دیا گیا۔
Comments