top of page

اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے

مزید تین کورسز کو یو جی سی کی منظوری۔ دینی مدارس کے طلبہ کے لیے سنہری موقع


حیدرآباد، 6؍ ستمبر:مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں مزید 3 کورسز عربی، تاریخ اور ہندی میں ایم اے کو بھی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی منظوری مل گئی ہے۔ پروفیسر رضاء اللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب کورسز ایم اے (اُردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20؍اکتوبر اور فیس ادائیگی کی آخری 31؍ اکتوبر مقرر ہے۔


دینی مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا یہ سنہریٰ موقع ہے۔ 250 دینی مدارس کے کورسز کو مانو کے مختلف کورسز میں داخلے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق اب طلبہ کو دو تعلیمی کورسز میں ایک ساتھ داخلہ دیا جاسکتا ہے۔ ایسے طلبہ جو روایتی(ریگولر) طرز تعلیم کے تحت کوئی کورس کر رہے ہوں وہ اپنی پسند کے ایک فاصلاتی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔


امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور ٹال فری نمبر 18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، سری نگر ، جموں، امراوتی، حیدرآباد ، نوح ،ورانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل ، سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کریں




4 views0 comments

Comments


bottom of page