Avail RTC Cargo services. District Collector Karimnagar RV Karnan.
کریم نگر ۔ 7 ستمبر 2022
بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر کے زیر قیادت ضلع ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر دیہات میں آر ٹی سی سرویس فراہم کی جائے ۔ پولیس ، آر ٹی سی عہدیداران باہمی تعاون کے ساتھ مقامی علاقوں کے بجائے دور مقامات پر ٹاٹا اے سی ، آٹو کے ذریعہ حدود سے زائد افراد کے ساتھ حمل و نقل پر نظر ثانی کریں ۔ آر ٹی سی کارگو کے خدمات سے استفادہ کی عوام میں شعور بیداری کی جائے ۔ اس اجلاس میں پولیس کمںسر وی ۔ ستیا نارائنا ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال ، ڈی سی پی چندراموہن ، آر ٹی سی ریجنل مینیجر قصرو شاہ خان ، میونسپل کمشنر سیوا ایسلاوت و دیگر نے شرکت کی ۔
Comments