ریاستی حکومت کے متعارف کردہ ہوم انوویٹر ایجادات پروگرام کیلئے بذریعہ آن لائن درخواستیں مطلوب ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کا بیان ۔ ہوم انوویٹر پروگرام میں طلبا ، اساتذہ ، کسان ، نوجوان ، آئی ٹی پروفیشنل ، گھریلو خواتین ، محققین و دیگر تمام زمروں سے وابستہ افراد شرکت کرسکتے ہیں ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ضلع کی عوام کو مطلع کیا ہے کہ عوام کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے ہوم انوویٹر پروگرام کو متعارف کیا گیا ہے ۔ ہوم انوویٹر پروگرام میں شرکت کیلئے خواہش مند افراد واٹس اپ نمبر 9100678543 پر اپنے ایجادات کو اندرون 5 اگسٹ روانہ کریں ۔ موصولہ درخواستوں کے شارٹ لسٹ کے بعد ضلع سے چند ایجادات کا انتخاب کیا جائیگا ۔ منتخب ایجادات کے موجد کو یوم آزادی تقریب میں توصیف نامہ سے نوازا جائیگا ۔ موجد اپنے ایجادات کے متعلق 6 جملے ، دو منٹ کی ویڈیو ، انوویشن کے چار تصاویر ، موجد کا نام ، فون نمبر ، پیشہ ، مکمل پتہ کی تفصیلات لازمی روانہ کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ضلع سائینس عہدیدار جائیپال ریڈی کو فون نمبر 9849465546 پر ربط کرسکتے ہیں ۔
When human strategy drives business strategy
Updated: Jul 17, 2022
Comments