4.5 lakh rupees were looted from a businessman in the old city of Hyderabad
حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوزاردو)
شہر کےسنتوش نگرعلاقہ میں ہفتہ کی شب ایک تاجر کے پاس سے ساڑھے چارلاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی گئی۔کرشنیا نامی شخص جو شراب کی دکان میں کام کرتا ہے، دکان بند کرنے کے بعد بیاگ میں نقد رقم کے ساتھ جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر اس کے قریب پہنچ کر اس کو دھمکایااور اس کے بیاگ کو چھین کر چلے گئے۔اس سلسلہ میں کرشنیا نے سنتوش نگر پولیس سے شکایت کی جس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔پولیس قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے تاکہ ملزمین کی شناخت کی جاسکے۔
Comentarios